??ون پ??رسن ف?نس مسائل ?? باعث دو ?فتو? ت? ?ر?? م?دانو? س? با?ر،آئ? پ? ا?ل س? ب?? دستبردار

249

سٹار انگلش بلے باز کیون پیٹرسن فٹنس مسائل کے باعث دو ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے باہر ہو گئے، رواں آئی پی ایل ایٹ سے بھی دستبردار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ پیٹرسن نے رواں آئی پی ایل میں شرکت کیلئے جمعہ کو بھارت جانا تھا لیکن فٹنس مسائل کے باعث اب وہ لیگ میں سن رائزرز حیدر آباد کو جوائن نہیں کر سکیں گے۔ پیٹرسن کاﺅنٹی چیمپئن شپ کے آخری میچ کے دوران انجریز میں مبتلا ہو گئے تھے۔

اسکین کی رپورٹ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ رواں برس آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔ حیدر آباد نے آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل پیٹرسن کو انگلش ٹیم میں واپسی کی خاطر ریلیز کر دیا تھا لیکن کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری بنانے کے باوجود ان کا ٹیم میں دوبارہ واپسی کا خواب ادھورا رہ گیا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ حیدر آباد کو جوائن کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن انجریز نے ان کے ارمانوں پر ایک بار پھر پانی پھیر دیا اور وہ رواں آئی پی ایل ایٹ سے بھی دستبردار ہو گئے۔