پشاور، ن?شنل ا??شن پلان ?? چارما? پر مشتمل رپور? جار?

227

خیبرپختونخواہ حکومت نےنیشنل ایکشن پلان کی چار ماہ پر مشتمل رپورٹ پیش کردی ،سرچ آپریشن میں 4695 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق چارماہ کے دوران ایک سو اڑتیس سرچ آپریشن کئے گئے جن میں 4062 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اس کے علاوہ غیر قانونی طور پرمقیم 4695 افغان باشندوں کوبھی حراست میں لیا گیا ،گرفتار کئے گئےافراد سے 1251پستول اور910 شارٹ گنزاور دیگر ہتھیار برآمد کئے گئے ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پچھلے چار ماہ کے دوران قتل ،اقدام قتل ،چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 572 اشتہاری ملزمان کو بھی حراست میں لیا

جبکہ لاؤڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 175 پیش اماموں کو بھی فارغ کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والےاداروں نے خفیہ اطلاعات پر شہر بھر میں سیکیورٹی فورسزکی غیرقانونی یونیفارم فروخت کرنے والے 33 افراد کو گرفتار کیا