ناسا مر?خ پر سبز? اگائ? گ?

253

امریکی ادارے ناسا نے مریخ پر سبزہ لگانے کے لئے تجربہ شروع کردیا ہے اس مقصد کے لئے ناسا کے زیلی ادارے انوویٹو ایڈوانس نے انڈیانا کے سائنسی ادارے ٹیکنشاٹ کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ منصوبہ زندگی کے آثار پیدا کرنے کے لئے کیا جائے گا ۔

  ماہرین اس تجربے کے تحت مریخ کی زمین سے نائٹروجن کو ختم کرنے کا طریقہ دریافت کرینگے اور منصوبے کے تحت اس مین آکسیجن اور پانی کو تلاش کیا جائےگا ۔

 ماہرین کے مطابق اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو مریخ پر انسانی زندگی کو جنم دینے میں مدد ملے گی ۔ ماہرین نے اس مقصد کے لئے ایک خاص چیمبر بنایا ہے جسے مارس روم کا نام دیا گیا ہے

 اس روم میں مریخ سے ملتا جلتا درجہ حرارت اور سولر ریڈی ایشن بنایا گیا ہے جوکہ سیارے میں موجود مسائل کے حل میں مدد دے گا ۔

ماہرین کے مطابق 2020 تک اس پر کام مکمل کرلیا جائے گا اور امید ہے کہ 2021 میں ہم مریخ پر سبزہ لگانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔