نومولود بچ? ?و آ?? دن بعد قبرس? زند? ن?ال ل?ا گ?ا

210

چین میں آٹھ روز قبل زندہ دفن کئے جانے والا نومولود کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا ہے ۔

برطانوی ویب سائیٹ کے مطابق چین کے صوبے گوانگ شی ميں بچے كے ہونٹ پيدائشی طور پر كٹے ہوئے تھے جس پر اس كے والدين اسے صرف 2 دن كی عمر ميں اپنے رشتے داروں کے پاس چھوڑ گئے جنہوں نے اسے گتے کے ڈبے میں ڈال کر گڑھے میں زندہ دفن کردیا ، واقعے کے آٹھ دن بعد جب اس جگہ سے  خاتون کا گزرا ہوا تو اس نے بچے کے رونے کی آواز سنی، جس پر خاتون نےمقامی کے آبادی  افراد  کی مدد سے   گڑھے میں دبے بچے کو نکال لیا ۔

بچے  کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت قدر بہتر بتائی جاتی ہے  ڈاکٹرز  کے مطابق بچے کوزیادہ گہرائی میں نہیں دفنایا گیا تھا علاقے میں بارش کے باعث زمین میں نمی آگئی تھی جس کے باعث بچے کو آکسیجن اورپانی ملتا رہا۔ مقامی پولیس نے اس واقعے کے بعد بچے کے والدین کی تلاش شروع کردی جبکہ کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جس میں بچے کی نانی بھی شامل ہے ۔