دور? پا?ستان ملتو? ?وس?تا ??،زمبابو?

219

پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خواب ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔سانحہ صفورہ کے بعد زمبابوے حکومت نے دورہ  پاکستان ملتوی یا موخر کرنے کاعندیہ دے دیا۔

زمبابوے وزارت خارجہ نے کراچی میں دہشت گردی کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر سیکورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوے ٹیم کا پاکستان آکر کھیلنا اب مشکل دیکھائی دیتا ہے۔

 وزارت خارجہ کے بقول کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی یا منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوے ٹیم نے 19مئی سے دورہ پاکستان کرنا تھا جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے جب کہ مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے حوالے سے زمبابوے بورڈ کی سیکورٹی کمیٹی نے پاکستان آکر تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکورٹی منصوبے پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔