پشاور م?? ا? ا?س آئ? ش??د،2د?شتگرد?لا?

318

پشاور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو شہید کردیا جب کہ پولیس کی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یکہ توت میں اے ایس آئی شاکر اللہ ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس افسرموقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب حیات آباد کے علاقے میں پولیس کارروائی کے دوران 2دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے انٹیلی جنس کی خٖفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک مکان پر چھاپہ مارا ۔پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی تاہم  پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔