قائم? ?م??? برائ? دفاع ن? ?ور ??? ?وار?ر پشاور ?ا دور?

265

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا ، دورے کے دوران وفدکوآئی ڈی پیزکی بحالی کیلیےترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے کورہیڈ کوارٹرپشاورکادورہ کیا ۔ ترجمان کے مطابق دورے کے دوران کمیٹی نے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہدایت الرحمان نے کمیٹی کو آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر میں ہونے والی کامیابیوں پر بریفنگ دی ۔ ترجمان کے مطابق وفد کو آئی ڈی پیز کی بحالی کیلیے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔