عمر ا?مل س? ل?س?ر شائر ?اؤن?? ?ا معا?د?

211

ناقص کارکردگی کے باعث پاکستانی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے بیٹسمین عمراکمل سے انگلش کاؤنٹی کی لیسٹر شائر نے معاہدہ کرلیا۔

عمرا کمل جون میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے 4میچوں میں لیسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے۔انہیں نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

عمر اکمل نارتھمپٹن شائر، ڈاربی شائر، وارک شائر اوریارکشائر کے خلاف کھیلیں گے۔ قومی کرکٹر نے انگلش کاؤنٹی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا ایک خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔

واضح رہے کہ لیسٹرشائر کی ٹیم نے آخری بار 2011میں ٹائٹل جیتا تھا۔لیسٹر کا پہلا میچ جمعہ کو لنکا شائر کے خلاف ہے۔