حوث? باغ?و? ?? پ?ل? ?? روز جنگ بند? ?? خلاف ورز?

222

یمنی حوثی باغیوں نے عارضی جنگ بندی کے پہلے روز سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی سرحدی علاقوں میں راکٹ داغ دیے۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی سرحدی علاقوں نجران اور جازان میں راکٹ حملے کیے ہیں تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی مسلح فورسز نے اتحادی فورسز کے فیصلے کے تحت جنگ بندی کے معاہدے کو مدنظر رکھتے ہوئے جوابی کارروائی سے اجتناب کیا، اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈیر جنرل احمد العسیری نے کہا کہ ہم معاہدے کا احترام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن امدادی مرکز کے قیام کے لیے ایک ارب ریال مختص کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ رقم ماضی میں یمن کی امداد کے ضمن میں کیے گئے وعدوں کے علاوہ ہوگی۔