بار?ا? ل?ن? وال? ام?ر ، عوام غر?ب ?و ر?? ??? ، عمران خان

226

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے موٹرویز ، انڈرپاسز اور فلائی اوورز بنانے سے قومیں ترقی نہیں کرتی ، قومیں ترقی اس وقت کرتی ہیں جب پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے ۔ عوام غریب ہوتے جا رہے اور باریاں لینے والے امیر ہوتے جارہے ہیں ، باریاں لینے والوں کی اولادیں اب میدان میں آ رہی ہیں ۔

ملتان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا جب تک عوام کے ووٹ کی اہمیت نہیں ہو گی جمہوریت نہیں آئی گی ۔ دو سال پہلے 4 حلقوں کی تحقیقات کرا لی جاتی تو ہم سڑکوں پر نہ آتے ۔ این اے 125 کےبعد این اے 122 کی بھی وکٹ گرنے والی ہے ۔ سعدرفیق کے حلقے میں ایک لاکھ بیلٹ پیپرز زائد بھیجے گئے ۔ جوڈیشل کمیشن دھاندلی کے مزید انکشافات سامنے لا رہی ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں انسانوں کی قدر ہو ، ان کا کہنا تھا اس وقت دو سوچوں اور دو نظریوں کا مقابلہ ، 20سال پہلے جن کے پاس جائیدادیں نہیں تھیں آج انکا اربوں ڈالر باہر پڑا ہوا ہے، 1970 سے 2 جماعتیں باریاں لے رہی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا میں آج ضمنی انتخابات کے لیے جلسہ کرنے نہیں آیا، میں پوچھتا ہوں کہ ن لیگ نے کتنے وعدے پورے کیئے ہیں ؟ شہبازشریف نےعوام کوکہا6 مہینےمیں لوڈشیڈنگ کم کرونگا،کیاکم ہوئی؟ ملتان میں بہترین سڑک تھی،توڑ کر 60 ارب کی میٹروبس بن رہی ہے، ملتان کے لوگوں کو میٹروبس کی ضرورت تھی یا بہترصحت اورتعلیم کی؟ میٹروبس پر لگنے والا پیسہ تعلیم پر خرچ کیا جاتا تو میٹروبس سے جو کمیشن ملنا تھا وہ نہ ملتا ۔ آج ک جلسے نے عوام نے ن لیگ کو بتادیا ہے انہوں نے وعدے پورے نہیں کیئے ۔

کراچی کے حالات پر بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کراچی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی جاتی ہیں حالات کہاں سے درست ہوں گے ۔ حالات اس وقت درست ہوں گے جب پولیس میں بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی ۔ امان و امان قائم کرنا رینجرز کا کام نہیں یہ پولیس کا کام ہے ۔ کراچی میں پولیس بھرتیاں سیاسی پارٹیوں کے کوٹہ سسٹم پرہوتی ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا فخر ہے کے پی کے کی پولیس مثالی پولیس ہے ۔ ہماری حکومت میں جرائم میں 60 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ پنجاب پولیس اس وقت تک ترقی نہیں ہوتی جب تک رائے ونڈ سے حکم نہیں آ جاتا ۔