ا?ش?ائ? مار??? ،خام ت?ل ?? ق?متو? م?? ?م? ?ا رجحان جار?

252

            سنگا پور: ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کا رجحان جاری ہے ۔ منڈی میں طلب سے زیادہ خام تیل کی رسد بڑھنے سے جمعہ کو سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں یو ایس بینچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی جون کے لئے سپلائی 15 سینٹ کی کمی کے ساتھ 59.73 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کروڈ کی جولائی کے لئے سپلائی 6 سینٹ کی کمی کے ساتھ 66.64 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اوپیک کے بڑے پروڈیوسرز ممالک سعودی عرب ‘ کویت اور متحدہ عرب امارات نے خام تیل کی پیداوار بڑھا دی ہے ان تینوں ممالک سے خام تیل کی پیداوار کا حجم گزشتہ 30 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے امریکا نے اپنے خام تیل کی قیمت مزید گرنے سے بچانے کے لئے شیل آئل کی پیداوار میں کمی کردی ہے ۔ اوپیک کا خام تیل کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم اجلاس 5 جون کو ویانا میں ہوگا۔