باجو? ا?جنس?،د?ما?? س? غاز? بابا مزار?? 2?مر? تبا?

310

باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں نے بارودی مواد سے دھماکا کرکے غازی بابامزار کے 2کمروں کو تباہ کردیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمانخیل میں دہشت گردوں نے رات گئے غازی بابامزار کی دیوار وں سے بارودی مواد نصب کیا جو آج صبح زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں مزار کے 2کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم واقعہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ناکہ بندی کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔