نئ? مال? سال م?? ترق?ات? بج? ?ا حجم 600ارب ?وگا،احسن اقبال

227

پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے 250 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔مظفر آباد اور مانسہرہ میں ہوائی اڈوں کی تعمیر کی جائے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ میں کوئی بھی تبدیلی ثابت کرے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئندہ  مالی سال کا ترقیاتی بجٹ تقریبا  چھ  سو ارب روپے ہوگا۔ جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے 250 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ جبکہ توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری موجودہ توانائی پالیسی کے مطابق ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تین روٹس پر بیک وقت کام جاری ہے ،اگلے مالی سال کے دوران مظفر آباد اور مانسہرہ کے ہوائی اڈوں کی تعمیر کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ملتان سکھر موٹر وے اور کراچی حیدرآباد موٹر وے پر کام دسمبر 2016 تک مکمل کر لیا جائے گا۔