?ن?ونمن? بور?ز ?? مخصوص نشستو? پر انتخابات 29مئ? ?و، ال??شن ?م?شن

236

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 42 کنٹونمنت بورڈز کی مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام کنٹونمنٹ بورڈز پر انتخابات 29 مئی ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے مخصوص نشستوں پر شیڈول جاری کردیا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدوار کاغذات نامزدگی 18 مئی تک جمع کرا سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے مخصوص نشستوں کےلیےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال19مئی کوہوگی اور اس حوالے سے کاغذات نامزدگی سےمتعلق اپیلیں 20 مئی کو دائرکی جاسکیں گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے دائر کی گئی اپیلوں پر سماعت21 مئی کو ہو گی، 22 مئی کو امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے،جبکہ حتمی فہرست انتخابی نشانات کےساتھ 23 مئی کوجاری کی جائےگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے مخصوص نشستوں کےنتائج 29 مئی کوجاری کیےجائیں گے ۔