وفاق اور?? پ? ?? ?? درم?ان لو?ش??نگ س? متعلق اجلاس ختم

231

وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق ہونے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ۔ مذاکرات میں بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں لوڈشیڈنگ ، بجلی چوری اور دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی ۔  اجلاس میں  وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احسن اقبال، عابد شیر علی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے رابطے میں رہے گی اور تمام مسائل جلد ہی مل کر حل کرلئے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختنوخواہ پرویز خٹک نے مسائل سننے پر وفاق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں کافی باتوں پر اتفاق ہوا ہے، مسائل کے حل سے متعلق چھبیس مئی کو پشاور میں دوبارہ بات چیت ہوگی۔وزیر اعلی ٰنے صوبے میں بجلی چوری کے مسئلے کے حل کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔