اس??? ب?ن? ?? ا?توبر تا دسمبر 2014 ?? جائز? رپور? جار?

218

اسٹیٹ بینک نے اکتوبر تا دسمبر 2014 کی اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق مسائل کے باوجود مالی سال 2015 کے پہلے6ماہ میں معیشت میں بہتری ہوئی ، مالی سال کےبقیہ حصے میں بھی مہنگائی کی رفتار کم رہنےکا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ کے مطابق تیل کی عالمی قیمتیں کم ہونے سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا ہے ۔ دوسرےممالک کی نسبت حکومت نے پاکستانیوں کو تیل کی کم عالمی قیمتوں کا فائدہ دیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے حکومت مالی خسارے پر قابو پانے میں بھی کامیاب رہی ہے ۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام سے مہنگائی کی رفتار10سالوں کی کم ترین سطح پر آ گئی، توانائی بحران، سیکیورٹی صورتحال اور سرکاری اداروں کے نقصانات بڑے مسئلے ہیں جن پر جلد قابو پالیا جائے گا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بجلی بحران کی وجہ سے بڑی صنعتوں کی پیداوار ہدف سے کافی کم رہی، صوبائی اوروفاقی حکومتوں کی آمدنی کی صور تحال پریشان کن ہے جس کی وجہ سے  رواں مالی سال خسارہ 4.9 فیصد ہدف سے زیادہ رہے گا، مالی سال2015کےپہلے6ماہ میں وفاق اورصوبوں کی آمدنی میں صرف 5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گذشتہ مالی سال میں وفاق اور صوبوں کی آمدنی 13.9 فیصد سے بڑھی تھی۔

اسٹیٹ بینک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق عالمی اداروں سےملنےوالی رقم سےمالی سال کے آخرمیں ڈالرکی ملک آمد میں اضافہ ہوگا، اس سال 8 فیصد ہدف کے مقابلے میں مہنگائی کی رفتار 4 سے 5 فیصد رہیگی۔