?راچ? م?? فورسز ?ا گر?ن? ا??شن، 200 گرفتار

237

سانحہ صفورہ چورنگی میں اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہلاکت اور کل کراچی میں ہونے والی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کے بعد پولیس اور رینجرزنے شہر بھر میں آپریشن کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے دوران 200 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نےگلشن اقبال،شاہ فیصل کالونی،نیو کراچی،نارتھ ناظم آباد،سہراب گوٹھ،کورنگی اور لیاقت آباد میں کارروائیوں کے دوران ایک سو پینتالیس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران رینجرز نے بڑی تعداد میں مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے گئے۔

دوسری جانب کراچی پولیس نے رات گئے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پینتالیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں گینگ وار کے کارندے، ٹارگٹ کلرز اور دہشت گرد شامل ہیں

جبکہ پیر آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چار ملزمان کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا جو جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پرانی سبزی منڈی، عیسی نگری،پی آئی بی کالونی میں ہونیوالے آپریشن میں متعدد مشتبہ افراد اور ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔