د?ن? مدارس ?? خلاف پرو?ز رش?د ?ا ب?ان مذ?ب? د?شت گرد? ??،ل?اقت بلوچ

334

سکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مدارس کے خلاف پرویز رشید کا بیان مذہبی دہشت گردی ہے ۔ آج قوم کراچی تا خیبر مسلک ، رنگ و نسل اور فرقوں سے بالاتر ہوکر سراپا احتجاج ہے ۔ مسائل کا شکار نواز حکومت اسلامی شعائر کی توہین کرنے والے وزیر سے چھٹکارا حاصل کرلے تو یہی بہتر ہے ۔ہم امریکی ایماءپر دینی مدارس پر کسی قسم کے دباﺅ اور بالادستی قبول نہیں کریںگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر میںجامعہ حنیفیہ کی ختم بخاری کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی، شیخ الحدیث و سابق رکن اسمبلی مولانا عبدالمالک،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن،منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا محمود بشیر، نصراللہ عزیز ،امیر جماعت اسلامی شرقی یونس بارائی ،مہتمم جامعہ القرآن سکھرمولانا حزب اللہ جھکرو، مولا نا عبدالوحید،مہتمم جامعہ اسلامیہ بلوچستان مولانا آفتاب ملک، نگراں الخدمت مدارس پاکستان مولانا قاسم رشید ،مہتمم جامعہ حنیفیہ عنایت الرحمن،کنوئنیر سلیم عمراور مولانا یامین منصوری و دیگر ذمہ داران و علماءو مشائخ کے علاوہ طلباءکی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب میں مدارس کے خلاف پرویز رشید کے گستاخانہ بیان،مغربی اخبار میںنبی کریم کے گستاخانہ خاکے اور ملکی تعلیمی نصاب میں قرآنی آیات و اسلامی مضامین نکالنے کے خلاف مذمتی قرار داد یںبھی پیش کی گئیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا مدارس کو بدنام کرنے والے بتائیں کہ حالیہ پھانسی کی سزا پانے والے صولت مرزا اور کراچی میں درجنوں قتل کا اعتراف کرنے والے کونسے مدرسے سے فارغ التحصیل تھے یا NRO کے ذریعے جیلوں سے فرار ہونے والے آٹھ ہزار دہشت گردوںمیں سے کتنے مذہبی جماعتوں کے تھے؟، انہوں نے کہادینی مدارس کے طلباءاور علماءو مشائخ دین اسلام اور پاکستان کے دینی تشخص کا ہر ممکن دفاع کریں گے۔مجرموں کی سرپرستی کے باعث معاشرہ لہو لہان ہے ۔”را“ کے ایجنٹ کراچی سمیت ملک بھر میں معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے میں مصروف ہیں۔ دہشت گردی اوردین اسلام کے گستاخوں سے نجات کے لئے قوم دینی جماعتوں کا ساتھ دے ۔

ڈاکٹرمعرج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ اسلام پاکستان کی منزل اور دینی مدارس کے طلبا اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ ہیں۔ قرآن مسجد و مدرسہ تصور دین کو پھیلانے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت جس دن پارلیمنٹ،عدالت،نظام معیشت اور نظام تعلیم میں شامل کیا جائے گا اسی دن سے ملک میں امن و خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا۔ شیخ الحدیث مولانا عبد المالک نے کہا کہ نماز اور جہاد کی وجہ سے نبی اکرم کو مقام محمود ملا۔ آج امت محمدی کو بھی اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اقامت دین کی جدوجہد میں مصرف عمل ہیں انہیں جہالت سے تعبیر کرنا قابل مذمت ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر خطاب میںمطالبہ کیا کہ مدارس کے خلاف پرویز رشید کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس دین اسلام کے قلعے ہیں ۔ سیکولر وزیر امریکہ کی خوشنودی کے لئے مدارس کے خلاف محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ مولانا محمود بشیر نے کہا کہ مدارس ملک و قوم کوجہالت کے اندھیروں سے بچانے کے لئے ہیں۔ دہشت گردی سے مدارس کو نتھی کرنا 31 لاکھ دینی مدارس کے طلبہ کو دہشت گرد قرار دینے کے مترادف ہے۔ جس پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔