دن?ا م?? روزان? 3 ارب افراد باقاعد? ان?رن?? استعمال ?رت? ????

197

وی آر سوشل‘‘ نامی تنظیم کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی آبادی 7 ارب 20 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی   انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

تنظیم  کے ر یجنل مارکیٹنگ پارٹنر (ایشیا) سائمن کیمپ نے کہاکہ دنیا بھر میں جس طرح لوگ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں اور تجربات کرتے ہیں وہ دنیا بھر میں مختلف ہیں۔اور اس میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہیں۔

سب سے زیادہ انٹر نیٹ استعمال کرنے والے ممالک میں روس پہلے نمبر پر ہے جہاں 60 فیصد لوگ انٹر نیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر برازیل 54 فیصد اور چین میں 47 فیصد لوگ نیٹ استعمال کرتے ہیں ۔

دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارت میں انٹرنیٹ کا استعمال صرف 19 فیصد ہے

اس تنظیم نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر ایسے ہی انٹر نیٹ کا استعمال جاری رہا تو آنے والے وقت میں زراعت کے شعبہ میں بھی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا مساوی استعمال ہوسکے گا