استعفو? ?? مطالب? س? قوم تقس?م ?وگ?،چود?ر? نثار

270

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام کا نام لے کر معصوم عوام کو نشانہ بنانے والے دنیا بھر میں اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں، دہشت گردوں کی دہشت گردی کا مقصد عوام کو آپس میں لڑانا ہے لیکن عوام کو زیادہ ہمت اور عزم کے ساتھ اس دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

کلر سیداں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کردی گئی ہے اور اب وہ آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں،مخصوص لوگوں کو چن چن کر مارا جارہا ہےان سب دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقصد انتشار پھیلانا اور قوم کو ایک دوسرے کے خلاف کرنا ہے ۔

چودھری نثار نے سانحہ صفورا پر وزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں استعفے نہیں مانگے جاتے،کیا نائن الیون کے بعد کسی نے استعفیٰ دیا تھا؟ استعفوں سے قوم تقسیم ہوگی  جب کہ دہشتگرد بھی قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہےگی اور ملک میں امن قائم کرکے رہیں گے، اللہ کی مہربانی سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ہمارے اوسان ایسے واقعات سے خطا نہیں ہوں گے بلکہ  دہشت گردوں سے مزید پر عزم ہوکر لڑیں گے  ہم حق پر لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں حق کی فتح ہوگی۔