?راچ? م?? ل?ن? ماف?ا سم?ت مختلف گروپ مختلف جرائم م?? ملوث ???،?ور?مان?ر ?راچ?

269

کور کمانڈر کراچی لئفٹینٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ قانون پر عمل درآمد قانون کے عملی اقدامات کا ہی ایک حصہ ہے، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کے لئے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے جو جلد اختتام پذیر ہوگا۔،

مقامی ہوٹل میں منعقد سیمینار سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے لئے ہر صورت میں میرٹ اور احتساب کو فوقیت دی جائے گی۔ کراچی میں لینڈ مافیا سمیت مختلف گروپ مختلف جرائم میں ملوث ہیں جن کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔ کراچی آپریشن کے نتیجے میں کئی بتوں کو زمین بوس کردیا گیاہے اور ہر حال میں اس آپریشن کو پورا کر کے کراچی شہر کو دہشتگردوں اور جرائم سے پاک کیا جائے گا، اس سلسلے میں تما م اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا جس سے دہشتگردوں کو خاتمہ جلد ممکن ہو سکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کراچی 65 فیصد ریونیو ادا کرنے والا شہر ہے پاکستان کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ کراچی میں امن و امان بحال کیا جائے تا کہ ملک مزید ترقی کرسکے، کراچی شہر میں جرائم اور دہشتگردی کوختم کرنے کے لئے کراچی آپریشن جا ری ہے جس کو اسماعیلی برادری پر حملے کے بعد تیز کر دیا گیا ہے۔