ف?س ب? ?? مال? ?و سالگر? پر1ارب 20?رو? ?الر ?ا “تحف?”

185

فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ  کے لیے سالگرہ کا دن اس لحاظ سے بھی یادگار بن گیا کہ برتھ ڈے پر ان کے اثاثوں میں 1ارب 20کروڑ کا اضافہ ہوگیا۔

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے بانی کی 14مئی کو سالگرہ تھی اور اس روز  ان کی کمپنی کےشئیرز کی قیمت میں 2.93 ڈالراضافہ ہوا۔فیس بک کے مالک کی کمپنی کو ایک دن میں 1ارب 20کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ کے اثاثوں کی کل قیمت قریباً 33ارب ڈالر ہے۔