داعش ن? عراق ?? ا?م ش?رو? پر قبض? ?رل?ا

256

بغداد: داعش نے عراقی شہر رمادی میں اپنی تنظیم کے جھنڈے لہرا دئیے اور مساجد سے اپنی فتح کے اعلانات کرا دئیے۔

عرب ٹی وی کے مطابق داعش نے رات گئے چھ خودکش گاڑیوں کی مدد سے شہر کے اہم علاقوں   پر قبضہ کرنا شروع کردیا اس دوران داعش اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم داعش نے سیکیورٹی فورسز پیچھے دھکیلتے ہوئے شہر کے اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ جن میں رمادی ، تکریت اور انبار کے شہر شامل ہیں۔

عراقی فوجی ترجمان کے مطابق داعش کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں اگر حکومت نے شام تک تازہ دم فوجی دستے نہیں بھیجے تو ہم آدھی رات تک شہر کو کھو دیں گے۔

رمادی مکمل داعش کے قبضے میں آ گیا تو یہ عراقی وزیر اعظم کی حکومت پر تزویراتی اہمیت کی کاری ضرب ثابت ہوگی

واضح رہے کہ رمادی شہر میں صورتحال انتہائی نازک شکل اختیار کرچکی ہے اورتنظیم نے شہر میں سامان بھیجنے کے واحد راستے پر قبضہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں شہر میں تازہ کمک بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔