آئند? ?فت? بالائ? علاقو? م?? بارش ?ا ام?ان ، مح?م? موسم?ات

396

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ہفتےکے اختتام سے آیندہ ہفتے کے وسط تک بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کی شام سے بدھ تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے محکمہ موسمیات کے اعلان کے مطابق ہفتےکےاختتام سےآیندہ ہفتےکےوسط تک بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختون خوا کے علاقے مردان ، بنوں ، ہزارہ ، مالاکنڈ ، کوہاٹ ، پشاور اور فاٹا کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے بدھ کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ ، ژوب ، ملتان اور ساہیوال میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ۔

کاشتکاروں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب، خیبرپختونخوا اور فاٹا کے کاشتکار موسم کی تبدیلی کے پیش نظر اتوار سے بدھ تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور لاڑکانہ میں49 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔ نواب شاہ اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رحیم یار خان اور سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ اسلام آباد اور کراچی میں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 38 ، پشاور اور کوئٹہ میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔