صفورا س? ملن? وال? پمفل? ?? پرن?نگ پر?س ?ا سراغ مل گ?ا

249

حساس اداروں نے سانحہ صفورا گوٹھ میں جائے وقوعہ سے ملنے والے پمفلٹ کے پرنٹنگ پریس کا سراغ لگا لیا۔

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اسماعیلیوں کی بس پر حملے کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والے پمفلٹ سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔حساس اداروں نے اس پرنٹنگ پریس کا سراغ لگالیا ہے جہاں سے مذکورہ پمفلٹ چھاپا گیا تھا۔

حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں کی پرنٹنگ مارکیٹوں میں چھاپے مارے جن میں آرام باغ، ناظم آباد، عائشہ منزل اور پاکستان چوک شامل ہیں جب کہ چھاپوں کے دوران 4افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صفوا گوٹھ سے ملنا والا پمفلٹ امریکی شہری اور کراچی ڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل ڈاکٹر ڈیبرالوبوکس پر حملے کے بعدجائے وقوعہ سے ملنے والے پمفلٹ سے مماثلت رکھتا ہے۔