سند? ?? سر?ار? اس?ولو? ??لئ?قر?باً68?رو? ?? فن?ز جار?

215

 حکمہ تعلیم سندھ نےصوبے کےسرکاری اسکولوں کے لیے67 کروڑ 87لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کی حالت زار بہتر بنانے اور طلباء کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسکولوں کو 67کروڑ87 کےفنڈز جاری کیے ہیں۔

فنڈز کے استعمال کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جب کہ محکمے نے اسکول مینجمنٹ کمیٹی فنڈز حاصل کرنے کے لیے ڈسبرسنگ افسران کے اختیارات بھی بحال کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ نثار کھوڑو نے 2013میں وزارت تعلیم کا قلمدان سنبھالنے کے بعد کرپشن کی شکایات پر ڈی ڈی اوز کے اختیارات معطل کردیےتھے اور ڈی ڈی اوز کے اختیارات معطل ہونے کے باعث 2014 میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔