محمدمرس? ?و پ?انس? ، فرعون ?ا ف?صل? ?? ، سراج الحق

561

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے اکنامک کوریڈور روٹ تبدیل کیا تو سمجھیں گے حکومت منصوبہ ناکام بنانا چاہتی ہے، جماعت اسلامی نے مرادن میں سکھوں اور ہندوؤں کو تمام وسائل فراہم کئے، امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے مصرمیں معزول صدرمحمد مرسی کوپھانسی کی سزا سنائی جانا فرعون کا فیصلہ ہے۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا پاکستان میں سارے فیصلے زور اور زر کی بنیاد پر ہوتے ہیں ۔ پاکستان میں عوام کو مختلف طریقوں سے بے وقوف بنایا جا رہا ہے ۔ عوام کے لیے سیاسی پنڈت کچھ نہیں کررہے ، ان کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے ساتھ آج اقلیتیں بھی کھڑی ہیں ، قصور میں جب مسیحی جوڑے کو جلایا گیا تو سب سے پہلے میں وہاں گیا، جماعت اسلامی نے مرادن میں سکھوں اور ہندوؤں کوتمام وسائل فراہم کئے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا ملک میں غریب آدمی کو انصاف نہیں ملتا ، سراج الحق کا کہنا تھا میں ظالم کے گلے میں ہاتھ ڈالنے والا پہلا شخص ہوں ۔ ملک میں امیر اور غریب کے لئے ایک نظام ہونا چاہیے ۔

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کے گھروں میں ائرکنڈیشنڈ لگنے تک میں بھی اےسی استعمال نہیں کرونگا، اکنامک کوریڈورروٹ تبدیل کیا توسمجھیں گے حکومت منصوبہ ناکام بناناچاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی میں ” را ” ملوث ہے ۔ معاشی ترقی کے لئے امن کا قیام بہت ضروری ہے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا مصر میں معزول صدر محمد مرسی کو پھانسی کی سزا سنائی جانا فرعونیت کی یاد دلانے والا فیصلہ ہے۔