ن?پال زلزل? متاثر?ن ، وز?راعظم ?و ا?ن ?? ا?م ا? ?? بر?فنگ

203

این ڈی ایم اے نے وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے اب تک نیپال کے زلزلہ متاثرین کے 12 امدادی طیارے نیپال بھیجے ہیں ۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کو نیپال کے زلزلہ متاثرین کو دی جانے والی امداد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا 50  ارکان پر مشتمل 30 بستر کے فیلڈ اسپتال میں اب تک 2700 افراد کا علاج کیا گیا ، 38 ارکان پر مشتمل ریسکیو ٹیم نے 5 مقامات پر امدادی سرگرمیاں سرانجام دیں ۔ این ڈی ایم اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1849  خیمے، ایک ہزار کمبل، 12.5 ٹن ادویات، 3 ہزار لیٹر پانی، 3 ٹن خوراک پہنچائی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 1151 خیمے، 29 ہزار 250 پلاسٹک شیٹیں، 18 ٹن چاول جلد پہنچا دیا جائیگا۔ این ڈی ایم اے کا کہنا تھا زلزلے کے 19 گھنٹے کے اندر پاکستان نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔