کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ٹریفک پولیس کے رویوں سے تنگ آکر 25مئی کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشادی بخاری کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے غیر مناسب رویوں،زیادتوں اور میٹینس کے نام پر بلا وجہ گاڑیوں کوروک کر وقت ضائع کرنے جیسے مسائل کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ 25مئی کو پبلک ٹرانپسورٹ بند رکھی جائے گی اور گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے اپنا رویہ تبدیلہ نہ کیا اور ٹرانسپورٹرز کو تنگ کرنے سے باز نہ آئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔