پا?ستان ر?ل? ن? ثابت ?ر د?ا ?شم?ر? پا?ستان ?? سات? ??، چو?در? عبدالمج?د

305

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ کشمیر کے ”دل“ سرینگر میں پاکستان ریلی نے ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر مذہبی، سیاسی، ثقافتی طور پر پاکستان کے ساتھ ہے سبز ہلالی پرچم مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں پھیل چکا ہے۔ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے ترانگا لہرانے کی ناکام کوششوں کو دنیا بھر نے دیکھ لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کے سائے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھارت کےلئے کھلا پیغام ہے کہ کشمیری کسی بھی صورت بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ کشمیریوں کے دل و دماغ میں صرف آزادی اور پاکستان ہے۔ بھارت نے قتل و غارت، جبر و تشدد کے تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کے علاوہ حرص، لالچ کا حربہ بھی استعمال کر لیا لیکن کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکا۔

چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں سب سے دیرینہ مسئلہ ہے مسئلہ کشمیر اس وقت فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کےلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

بھارتی ایجنسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”را“ نے ہمیشہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ دہشت گردوں کی تربیت بھی را کی کارستانی ہے۔ اسلئے وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم یک جان ہو کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہو۔

انہوں نے اس عزم کا اطہار کیا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ سبز ہلالی پرچم اٹھائے رکھا ہے اس پرچم کو سربلند رکھنے کےلئے کشمیری کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔