پا?ستان ?? شمال? وز?رستان م?? ?رون حمل? ?? مذمت

256

پاکستان نے 16مئی کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان 16مئی کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی پروزمذمت کرتا ہے،ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسائل بڑھ رہے ہیں جب کہ اس سے عوامی اعتماد کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں پاکستانی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےاسے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن امریکی ڈرون حملوں سے نہ صرف بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے بلکہ یہ حملے مقامی آبادی میں نفرت اور بے اعتمادی میں اضافے کا سبب بن رہا ہیں۔