بلوچستان م?? انسداد پول?وم?م ملتو?

254

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک بارپھر ملتوی ہوگئی۔معاوضہ نہ ملنے پر یوسی آفیسرز نے مہم کا بائیکاٹ کردیا۔

محکمہ صحت بلوچستان نے انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔کوئٹہ سمیت آج صوبے کے دیگر اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جانے تھے تاہم یوسی آفیسرز نے معاوضہ نہ ملنے پر مہم کا بائیکاٹ کردیا۔

محکمہ صحت کے افسران کے بائیکاٹ کے باعث مہم ایک ہفتے آگے بڑھادی گئی۔