پا? فوج ?? صلاح?تو? ?و دن?ا تسل?م ?رت? ??، آرم? چ?ف

237

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں جسمانی تربیت کے مرکز کا دورہ کیا اور پیسز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا دہشتگردوں کے پاک فوج کی صلاحیتوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھاریاں میں فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ پاک فوج کی جسمانی اور حربی مشقوں کا معائنہ کیا اور فوج کی کارکردگی کو سراہا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی صحت کے نئے معیار مستقبل کے میدان جنگ میں لازمی ہوں گے، آرمی چیف کا کہنا تھا ہمیں زمانہ امن میں سخت تربیت سےگزرناہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے فوج کو ہر وقت تیار رہنا پڑے گا ۔ دہشت گردی کےخلاف آپریشنز میں ہماری کامیابیاں شاندار ہیں، ان آپریشنز کی وجہ سے ساری دنیا میں ہماری کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں سے وسیع علاقہ خالی کرا لیا ہے، مشکل حالات میں مشکل جگہوں کودہشت گردوں سےپاک کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل کا مزید کہنا تھا پاک فوج کی صلاحیتوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔