پا?ستان مخالف ا?جنس?و? ?? 100س? زائد جاسوس گرفتار

150

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر سے دشمن ایجنسیوں کے 140جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بات انگریزی زبان میں چھپنے والے پاکستانی جریدے ایکسپریس ٹریبیون نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہے جس میں وزارت داخلہ کے ایک سینئر رکن کو کوٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں ملک کے معاشی و کاروباری حب کراچی،قبائلی علاقے اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں وفاقی کابینہ کے اہم رکن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دشمن خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس آپریٹنگ سسٹم کو بہتر بنانے اور معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے  جب کہ دشمن ایجنسیوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کو عالمی اور سفارتی سطح پراٹھانے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں دوست ممالک سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت مجموعی طور پر 16813 افراد کو خیبرپختونخوا، 5720 کو سندھ، 2650 افراد کو پنجاب، 3466 کو بلوچستان، 747 کو اسلام آباد، 9 کو آزاد کشمیر، 28 کو گلگت بلتستان اور 179 افراد کو قبائلی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔