انٹرنیٹ پر وقتی ضرورت کے مطابق لوگوں سے رابطہ رکھنے کے لیے اب عارضی ای میل کی ویب سائٹ متعارف کرادی گئی ہے۔
اس ای میل کے ذریعے آپ عارضی طور پر پیغامات بھیج اور موصول کرسکتے ہیں اور ضرورت پوری ہونے پر اسے ختم کرسکتے ہیں۔
www.yopmail. com/enلیکن ہم یہاں ذکر کریں گے Moakt کا، کیوں کہ یہاں عارضی ای میلز ایڈریس کے ساتھ ساتھ عارضی فون نمبرز بھی دست یاب ہیں۔ آج کل اکثر جگہوں پر فون نمبر کی تصدیق کرانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کسی چیٹ پروگرام کو استعمال کرنا چاہتے ہیں جس میں فون نمبر استعمال ہوتا ہو تو تصدیق کے لیے عارضی فون نمبر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزے دار بات یہ ہے کہ یہاں اکاؤنٹ بنانے کا بھی کوئی جھنجٹ نہیں۔
www.moakt.comپر آپ کو تیار کردہ ای میل اور آٹھ اقسام کے فون نمبرز دستیاب ہوں گے جسے آپ اپنی پسند کے مطابق منتخب کرکے استعمال کرسکتے ہیں تاہم اس بات سے ذہن نشین رکھنا ہوگا کہ یہاں پرائیویسی بالکل بھی نہیں ہے۔ اس لیے ان عارضی سروسز کو صرف عارضی کاموں کے لیے ہی استعمال کریں۔