گوگل ن? نئ? خود ?ارگا?? متعارف ?راد?

263

گوگل انکارپوریٹڈ نے خودکار ڈرائیونگ کرنے والی چھوٹی گاڑیاں متعارف کرا دی ہیں گاڑی 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے ۔

دونشستوں پر مشتمل گاڑی مکمل طور پر خود کار ہے اور اس میں کسی بھی طریقے سے انسانی مداخلت کا امکان نہیں کیونکہ گاڑی میں اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈل وغیرہ موجود ہی نہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں یہ گاڑیاں صارفین تک پہنچادی جائیں گی

نئی گاڑی گوگل کی سابقہ سیلف ڈرائیونگ کار کے مقابلےمیں کئی گنا بہتر ہے یہ گاڑی 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے

اس کے علاوہ اس کی خاصیت یہ بھی ہے کہ صرف گوگل کی جانب سے فراہم کردہ نقشے پر ہی یہ گاری سفر کریگی۔

دیگر ماہرین نے اس کار کی بناؤٹ پر اپنے تحفطات کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس میں ائیر بیگ اور دیگر حفاظتی سامان موجود نہیں اس کے علاوہ اس کی رفتار بھی کم ہے

بجلی سے چارج کی جانے والی اس گاڑی کو ہر 80 میل کے بعد چارج کرنا لازمی ہے

اس گاڑی کو رواں موسم گرما میں کیلی فورنیا کی سڑکوں پر چلایا جائے گا کمپنی کے مطابق اب تک 25 سے زائد گاڑیان بنائی جاچکی ہیں جن کو مختلف مقامات میں پر آزمائشی سفر کے لئے چلایا جائےگا