دن?ا ?ا سب س? چ?و?ا ?رون ??مر? متعارف

246

ڈرون ٹیکنالوجی میں انقلاب کے بعد نت نئے اور مختلف خصوصیات کے حامل ڈرون کیمرے تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن اب سائنسدانوں نے دنیا کے سب سے چھوٹے ڈرون کیمرے کو متعارف کرادیا ہے۔

سکائی نینو نامی یہ ڈرون دیکھنے میں تو وہ ننھا سا لگتا ہے لیکن اس پر مکمل اور باآسانی کنٹرول اسے دیگر ڈرون کیمروں سے ممتاز کرتا ہے۔

چھوٹے سے اس ڈرون کیمرے کا سائز 2انچ سے بھی کم ہے اور اس کا وزن 11.9گرام ہے ۔چار پنکھڑیوں والے ڈرون میں جاندار بیٹری لگی ہے جسے 30منٹ میں چارج کرکے 7سے8منٹ تک پرواز کرایا جاسکتا ہے۔

فضائی میں اڑتے ہوئے یہ ڈرون قلابازیاں کھانے کے ساتھ ساتھ مختلف انداز میں مڑ بھی سکتا ہے۔

یہ ڈرون اپنے سائز میں چھوٹے ہونے کے ساتھ قیمت میں بھی چھوٹا ہے اور اسے آپ رعایتی قیمت پر صرف 35ڈالر میں خرید سکتے ہیں۔