سانح? صفورا سازش ??،وز?راعل?? ?و ن??? ??ا?ا جار?ا،زردار?

252

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو ہٹایا جارہا ہے اور نہ ہی صوبے میں گورنر راج نافذ ہو رہا ہے۔

سابق صدر نے سانحہ صفورا کو سندھ حکومت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا اور نہ ہی گورنر راج سے ہم خوفزدہ ہیں۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تمام تر صورت حال کے باوجود کاروبار زندگی معطل نہیں ہوا، سانحہ صفورا ایک سازش ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ کو تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو دبئی پہنچ چکے ہیں اور وہ جلد پاکستان آکر سیاست میں کردار ادا کریں گے۔