وز?ر داخل? ن? ا?گز?? ?مپن? س? متعلق رپور? ?? تحق?قات ?ا ح?م د?د?ا

221

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ایگزیکٹ کمیونکیشن کمپنی کی جعلی ڈگریوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نیویارک ٹائمز کی خبر کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی کو جعلی ڈگریوں کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد سے جلد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائے گی کہ ملکی بدنامی کا باعث بننے والی نیویارک ٹائمز کی خبر میں کتنی صداقت ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی مبینہ طور پر جعلی ڈگریوں کے کاروبارمیں ملوث ہے اور دیکھنا ہے کہ جعلی ڈگریوں کی خبر سے پاکستان کی نیک نامی پر کیا حرف آسکتا ہے۔