?ولمب?ا م?? م?? ?ا تود? گرن? س? 56 افراد ?لا?،27زخم?

241

اینٹیویا: کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 56 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تودہ ملک کے شمال مغربی صوبے اینٹیویا میں گرا حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تودہ گرنے کی وجہ شدید بارشوں کے بعد دریا ئے لیبوریانا میں آنے والے سیلاب کو قرار دیا جا رہا ہے شدید بارشوں کےباعث کئی دریاؤں میں طغیانی آگئی ہیں جس کےباعث مٹی کے تودے گرنے سے چھپن افراد ہلاک اورستائیس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں

حکام نے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے کولمبیا کی بری اور فضائی ا فواج نے کی امدادی علاقوں پہنچ کر ریسکیو کاکم شروع کردیا ہے اور اب تک 100 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کولمبیا کے صدر جوان مینوئل سانتوس بھی تباہی کا اندازہ لگانے کے لیے متاثرہ علاقے کا دورہ کر رہے ہیں