??ر? اسماع?ل خان م?? پول?س ?ا سرچ آپر?شن،55گرفتار،اسلح? برآمد

236

ڈیرہ اسماعیل خان : پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 55مشتبہ افرادگرفتارکرلیا۔ گرفتار افراد سےدوپستول ایک کلاشنکوف سمیت بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ قبضےمیں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوڈیرہ اسماعیل خان صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 55مشتبہ افرادگرفتارکرکے ان سے ایک کلاشنکوف‘دوپستول، رائفل اور نوے کارتوس برآمدکرلئے۔گرفتار افراد سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے دوسری جانب پولیس نے شہر بھر کے انتہائی حساس مقامات جن میں ہوٹل اور دینی مدارس شامل ہے ان کی چیکنگ کی اور ان کو سیکیورٹیکو مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی