ا?گز?? ?مپن? ?? دفاتر پر چ?اپ?،ا?م ر??ار? قبض? م??

210

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مبینہ طور پر جعلی ڈگریوں کے کاروبار میں مصروف ایگزیٹ کمپنی کے کراچی اور راولپنڈی میں دفاتر پر چھاپا مار کر کمپیوٹر، الیکٹرانک آلات،اہم فائلیں اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لیے جب کہ ملازمین سے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ایگزیٹ کمیٹی کے خلاف چھاپا مار کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی سربراہی میں 7رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کام کررہی ہے اور اس کمیٹی کی نگرانی وزیرداخلہ کررہے ہیں۔

ایف آئی اے نے کراچی میں ایگزیٹ کے ہیڈکوارٹر اور روالپنڈی میں سب آفس میں چھاپا مارا اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

چھاپہ مار کارروائیوں سے ایگزیٹ کے ملازمین گھبراہٹ کا شکار ہوگئے اور تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیانات قلمبند کرانے سے کراتے رہے تاہم ٹیم نے بعض ملازمین اور گارڈز کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔

انکوائری ٹیم کی جعل ساز کمپنی کے دستاویزات کی چھان بین کررہی ہے اور شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے۔