نلتر حادث? ?? زخم? ان?ون?ش?ن سف?ر انتقال ?رگئ?

369

نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر محمد برہان زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

آٹھ مئی کو نلتر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شدید زخمی ہونے والے انڈونیشین سفیر محمد برہان کو 11نئی کوسنگاپور روانہ کیا گیا تھا جہاں وہ قریباً سات روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔محمد برہان کا 70فیصد تک جسم جھلس چکا تھا جب کہ حادثے میں ان کی اہلیہ جاں بحق ہوچکی تھیں۔

وزیراعظم میاں نوازشریف نے انڈونیشین سفیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات میں خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحول کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔