ح?ومت بجل? ?? ق?متو? پر ا??م بم گران? ?و ت?ار

227

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر نے کیلئے عوام پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ کیا نئے مالی سال میں بجلی سبسڈی کی مد میں ایک سو پچاس ارب روپے مختص کئے جایئں گے جو کہ پچھلے مالی سال کی نسبت کم ہیں۔

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی پر سبسڈی ختم کا فیصلہ کیا ہے فیصلے کے باعث بجلی کی قیمتوں میں دو سے تین روپے تک اضافہ کا امکان ہے ۔

وزارت خزانہ زرائع کے مطابق نئے مالی سال میں بجلی سبسڈی کی مد میں ایک سو پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے،جو کہ رواں مالی سال سے کافی کم ہے۔اس کمی کو پورا کر نے کیلئے حکومت کو بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا پڑے گی ۔ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی جاچکی ہے