م??اس ?ا ز?اد? استعمال صحت ??لئ? خطرنا?

195

گرمیوں میں مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ مشروبات میں چینی کا زیادہ استعمال  صحت کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہےزیادہ مٹھاس والے مشروبات جن میں چینی کی مقدار زیادہ ہو وہ موٹاپے،ہائی کولیسٹرول اور بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر)کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکا کے سائنسی جریدے کلینکل نیوٹریشن میں چھپنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ مشروبات میں چینی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں بیماریوں کے جنم لینے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے 6چمچ اور مردوں کے لیے چینی کے 9چمچ کافی ہیں تاہم اس مقدار سے زیادہ چینی استعمال کرنے والوں میں ہائی کولیسٹر ول اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔