پا?ستان م?? س??ور?? ?ا ?وئ? مسئل? ن??? ، زمبابو? ?ر?? ??م

247

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ہیڈ آفیشلز نے پاکستان میں سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ کہتے ہیں سیکورٹی کی ضمانت دنیا میں کہیں بھی نہیں دی جا سکتی ۔ زمبابوے کرکٹ بھی تنہائی کا شکار رہی ، پاکستان کے مسائل ہم سے زیادہ اور کون سمجھ سکتا ہے ۔

 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا اور ہیڈ آفیشلز عزیس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں فول پروف سیکیورٹی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ ہیڈ آفیشلز عزیس کا کہناتھا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے اور بھائیوں سے ملنے آئے ہیں۔ پاکستانی حکومت اور پی سی بی کی کاوشوں سے خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستانی کرکٹ شائقین کے چہروں پر خوشی واپس لائے گی۔

زمبابوے کرکٹ کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے بھی پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن اور کرکٹ کی خاطر پاکستان آئے ہیں۔ ٹیم کے دورہ پاکستان سے کرکٹ جیت گئی ہے اور خوف ہار گیا ہے ۔ ایک سوال پر چگمبورا کا کہنا تھا کہ زمبابوے میں بھی موسم گرم ہے، یہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوا۔ اسے دہرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا شائقین کو ایک اچھی دیکھنے کو ملے گی ۔