?راچ? پ?اسا ش?ر ?وگ?ا،ح?مرا? مسائل حل ?رن? م?? نا?ام ?وئ? ???،حافظ نع?م الرحمن

241

امیرجماعت اسلامی کراچی انجینئرحافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہرکراچی پیاسا شہرہوگیا ،حکمراں مسائل حل کرنے میں ناکام ہو ئے ہیں ،انہیں حکمرانی کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ شہرکراچی میں جان سستی ہوگئی ،لوٹ مار اور دہشت گردی عروج پر ہے ۔مسائل کوحل کرنے کے لیے ملکی معیشت پر قابض بدعنوانوں ،بدکرداروں اورظالموں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے ،کارکنان جعلی ووٹر فہرستوں کومسترد کرنے کے لیے ووٹر لسٹوں کے ذریعے رابطہ عوام مہم تیز کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوسی 7شاہ فیصل زون کے تحت گلشن کمیونٹی سینٹر میں فیملی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق رکن سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،امیرشاہ فیصل زون محمد اشرف چوہدری نے بھی خطاب کیا جب کہ قیم زون اسامہ شعیب ،قائم مقام ناظم یوسی اسد اللہ خان ،ذوالفقاراحمد ،راﺅ اقبال ،افضل درانی ،محمد عارف اور عمران بشیر بھی موجود تھے ۔ور کرزکنونشن میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ورکرز کنونشن میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مغرب اسلام کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کررہا ہے ،عراق ،افغانستان اوردیگرعالم اسلام میں جھوٹ بول کرلاکھوں افراد کا خون بہایا گیا ،جہاد کودہشتگردی کا نام دینے والوں نے تاریخ میں 2عالمی جنگیں لڑیں اور کروڑوں انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی ، پاکستان کو مغرب کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بچائیں گے ،20فیصد لوگوں نے دنیا کے 80فیصد لوگوں یرغمال بنارکھا ہے ، اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے ۔انہوں نے کہا کہ زوال پذیر ممالک نے محنت کرکے اپنے مسائل سے نجات پائی ہے اور ہم ترقی یافتہ ہونے کے باوجود مسائل میںجکڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان مضبوط اور اسلامی پاکستان کے لیے خاصے پرامید تھے ،مگر ملک پر قابض ٹولے اور مفاد پرست حکمرانوں نے امیدوں پر پانی پھیردیا ،جماعت اسلامی پرامن ،خوشحال اور اسلامی پاکستان کی تعمیر کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوریت اور شورائی نظام کی علمبردار ہے ،کارکنان دین کے جزو کے بجائے کل کو معاشرے میں پھیلانے کی جدوجہد کریں۔جماعت اسلامی انتخاب میں حصہ لینے کے حامی ہے ،اس کے ذریعے اخلاقی ساکھ اور عوامی سوچ پروان چڑھتی ہے ۔جماعت اسلامی نے خدمت کا سلوگن دیا اورتھر کے فاقہ زدہ ہوں یا کشمیر وخیبرپختونخوا کے زلزلہ زدگان،پنجاب اور سندھ میں بارش اورسیلاب سے متاثرین ہوں یا محکوم ،مجبور اورغریب کسا ن ہر کسی کی ہر مشکل گھڑی میں خدمت اور مدد کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم یوسی ناظم محمد فرحان اور ان کے بھائی شاہنواز کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ محمد یونس بارائی نے کہا کہ جماعت اسلامی حق اورسچ کی علمبردار ہے، عدل اور انصاف کے نظام کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ شیڈنگ ،ٹارگٹ کلنگ ،لوٹ مار اور دہشت گردی کے عذاب سے عوام کونجات دلائیں گے ،عوام پرامن کراچی اورخوشحال پاکستان کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں ۔