سول سروس م?? ترق?و? ?? معامل? م?? ح?ومت ?ا ?وئ? ?ردار ن???،وز?راعظم

217

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سول سروس میں ترقیوں کے معاملے میں حکومت کا کوئی  کردار  نہیں اور  صوبائیت سے بالا تر ہوکر میرٹ پر ترقیاں کی جائیں گی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کو ان کی حکومت نے نہیں لگایا،19اور 20گریڈکے افسران کو صوبوں کی بنیاد پر ترقی دینے کے بجائے اہلیت اور صلاحیت کے حساب سے ترقی ملنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو ترقیوں کے معاملے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، خورشید شاہ جلد بہت جلد گھبرا جاتے ہیں حکومت اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرے گی اور اعتماد میں لے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر کو پورا یقین دلاتا ہوں کہ سول سروس میں ہونے والی ترقیاں میرٹ پر ہوں گی اور اس میں کسی سے زیادتی نہیں کی جائے گی۔