?? ?وئن?? اس?وا? م?? شع?ب مل? اور ا?مل ?? واپس?، اجمل ،گل،جن?د ?راپ

380

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔شعیب ملک اور عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے جب کہ سیالکوٹ کے نعمان انور کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔15رکنی اسکواڈ کی قیادت شاہد خان آفریدی کریں گے۔اسکواڈ میں عمادوسیم،احمدشہزاد،حماداعظم،محمد سمیع، سرفرازاحمد،محمد حفیظ،مختار احمد، نعمان انور، محمدرضوان، انورعلی،بلاول بھٹی،وہاب ریاض، شعیب ملک اور عمر اکمل شامل ہیں۔

فاسٹ بالر عمرگل، جنید خان اور اسپنر سعید اجمل اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے۔

پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 22اور دوسرا 24مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔