پا?ستان ?? بادشا? خان ?بل?و ?بل?وا? ?? ام?دوار

551

فرانس میں مقیم واہ کینٹ راولپنڈی کے رہائشی بادشاہ خان واحد پاکستانی پہلوان ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای ٹف انف ریلٹی شو کے امیدوار ہیں۔ اس کے فاتح کھلاڑی کو ڈبلیو ڈبلیو ای کھیلنے کا موقع ملے گا۔ –

21 سالہ بادشاہ خان ریسلنگ سٹارز کے لئے کام کرتے ہیں اور انہیں کیچ ڈبلیو ایس بھی کہا جاتا ہے۔ بادشاہ خان اس سے قبل سپین، فرانس، بیلجیم اور کورسیکا میں کئی مقابلوں میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے حصہ لے کر اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم ان کے لباس کا حصہ ہوتا ہے ۔